جہانگیر ترین ایک ہفتے میں آسکتے ہیں، عون چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت سے ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔پنجاب کے سیاسی منظر نامے پر رابطوں میں تیزی آگئی ، ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پرویزخٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کےمثبت اشارے ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے،جبکہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین کاکہنا ہے گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر