حبا بخاری نے لڑکیوں کو ’جوائنٹ فیملی‘ میں رہنے کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے لڑکیوں کو شادی کے بعد ’جوائنٹ فیملی‘ میں رہنے کا طریقہ بتادیا۔حبا بخاری آج کل میزبان و اداکار نادیہ خان کے ساتھ ایک ڈارامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر نادیہ خان نے حبا کے ساتھ دلچسپ ویڈیو بنائی۔نادیہ خان نے اس ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل ’آؤٹ اسٹائل‘ پر شیئر کیا ہے، اس ویڈیو میں نادیہ نے حبا سے ان کی شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں پوچھا۔نادیہ خان نے حبا بخاری سے پوچھا کہ ’وہ اپنے سسرال میں جوائنٹ فیملی میں رہتی ہیں تو ان کے گھر میں کتنے افراد ہیں اور وہ اس حوالے سے باقی لڑکیوں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی؟‘حبا بخاری نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ان کے سسرال میں ساس، سسر اور آریز کے بھائی رہتے ہیں اور ان کا ہر ایک کے ساتھ الگ نوعیت کا تعلق ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ’جب ان کی شادی ہوئی تو سب نے اُنہیں پرائیویسی دی، اگر ان کا کمرہ بند ہوتا تو کوئی کھولتا نہیں تھا، ان کی چیزوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا تھا، یہاں تک کے وہ اگر فریج میں بھی کھانے کو کچھ رکھیں تو وہ ویسے ہی پڑا ہوا ملتا‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’شادی کے بعد ہم گھومنے چلے گئے تھے، تو اُنہوں نے نوٹس کیا کہ کوئی ان کے پاس نہیں آتا تھا جس کے بعد اُنہوں نے خود سب سے بات کرنا شروع کی اور کہا کہ بات کرلیا کریں اور ان کے کمرے میں بھی آسکتے ہیں اور اُنہوں نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرنا بھی چھوڑ دیا‘۔حبا بخاری نے کہا کہ’ اُنہیں پتا ہے کہ پرائیوسی اہم ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سسرال جائیں اور کہیں کہ یہ پورا علاقہ صرف آپ کا ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ نہیں بلکہ باقی پورا گھر اور گھر کے لوگ بھی آپ کے ہی ہیں‘۔اُنہوں نے اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ان کے ایسا کرنے سے ان کے سسرال والوں نے اُنہیں بہت عزت دی‘۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر