ترین گروپ اپنے مطالبے پر ڈٹ گیا، حکومتی ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومت کو پیش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے مگر عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے اپنی فہرست میں حکومت کو حلقوں کے مسائل اور بیوروکریسی کے رویے سے آگاہ کیا، ترین گروپ نے انتقامی رویے سے بھی حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی پیشکش بھی کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں شامل ترین گروپ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں حلقوں کے حقیقی تحفظات حکومت کے سامنے رکھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر