نیٹو فوجی مشق کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

اوسلو(نیشنل ٹائمز): ناروے میں نیٹو فوجی مشق میں حصہ لینے والا امریکی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یکم اپریل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں رکن ممالک کے 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم پرواز کے وقت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور بارشیں بھی ہورہی تھیں۔ ممکنہ طور پر حادثے کی یہ وجہ ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر