’24 گھنٹے کیلئے وزیراعظم بنے تو کیا کرینگے’، فواد نے سوال پر کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حال ہی میں بتایا ہے کہ اگر وہ 24 گھنٹے کے لیے ملک کے وزیر اعظم بنے تو کیا کریں گے۔فواد چوہدری نے ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ کو ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے کئی سیاسی سوالات سمیت یہ سوال بھی کیا۔ فواد چوہدری نے جواب میں ذرا سیاسی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ ملک چلانا بہت مشکل ہے، 24 گھنٹوں میں کچھ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسئلوں کی بڑی گہری جڑیں ہیں، یہاں جو اب تک ہم نے کوششیں کی ہیں اس کا مسلسل ہونا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے دوران انٹرویو کہا کہ پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔جواب کے اختتام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’اس ملک کو چلانا بڑا مشکل کام ہے۔‘انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا ایک گروپ بنا لیں اور اس کا نام ’چھوٹا ڈان گروپ‘ رکھ لیں، شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔رکیونکہ ابھی آپ کا وقت نہیں آیا۔وفاقی وزیر نے آخری پاکستانی فلم دیکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ آخری فلم انہوں نے ’کھیل کھیل میں‘ دیکھی تھی۔ انہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شاندار فلم ہے باقی سب کو بھی لازماً دیکھنی چاہیے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر