سندھ میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ہوں، سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاقِ جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔’’کہا جائے گا گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘‘ملتان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے محافظوں سے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچے تو کہا جائے گا کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔انہوں نے بتایا کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں اپنانقطۂ نظر پیش کروں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر ممبر باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے، وہ ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرنے سے پہلے ان توقعات کو ذہن میں رکھنا ہو گا جو حلقے کے عوام نے آپ سے وابستہ کیں۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آج 90ء کی دہائی کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے، اسی طرزِ سیاست کے خلاف میثاقِ جمہوریت لایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے، سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاقِ جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ان حالات میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا کرنا، نہ جمہوریت اور نہ ہی معیشت کے مفاد میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا کرنے والوں کو اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر