گورنر سندھ کی جہانگیر ترین سے رابطے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جہانگیر ترین سے بات نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ترین گروپ سے مسلم لیگ ن کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز ملاقات کر چکے ہیں۔ترین اور علیم گروپ کا ہم خیال چھینہ گروپ سے رابطہذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترین گروپ سے حکومت مخالف شخصیات کی ملاقاتیں مسلسل جاری ہیں۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پنجاب کی سیاسی صورتِ حال کے حوالے سے ترین گروپ کے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہو گایہ اجلاس لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر آج رات کو طلب کیا گیا ہے۔جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام ارکان مستقبل کی حکمتِ عملی پر تجاویز دیں گے۔’’لندن میں جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہو گا‘‘انہوں نے مزید کہا ہے کہ اجلاس کے دوران لندن میں موجود جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہو گا۔عون چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں حمزہ شہباز اور پرویز الہٰی سے ہونے والی ملاقات پر تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر