آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے تیل مہنگا خرید کر سستا بیچنے سے انکار کر دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے تیل مہنگا خرید کر سستا بیچنے سے انکار کر دیا، کونسل نے حکومت کو پرانے خسارے کی ادائیگی کیلئے 30 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔آئل کمپنیوں نے حکومت کو بتا دیا کہ مہنگا تیل سستا بیچ کر مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔31 مارچ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ کمپنیاں پٹرول اور ڈیزل بھاری نقصان پر بیچ رہی ہیں، حکومتی سبسڈی کا مزید بوجھ برداشت سے باہر ہے۔دستاویز کے مطابق آئلمارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیزل پر 34 روپے 92 پیسے اور پٹرول پر 23 روپے 42 پیسے فی لٹر نقصان کا سامنا ہے۔ یکم سے 15 مارچ تک بھی کمپنیوں نے ڈیزل پر 2 روپے 28 پیسے فی لٹر نقصان برداشت کیا۔او سی اے سی نے 4 مارچ کو بھی حکومت کو خط لکھا تھا کہ پٹرول بحران سے بچنے کیلئے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ ایڈوائزری کونسل نے خبردار کیا ہے کہ 30 مارچ تک ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مشکل ہو جائے گی۔ دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنے ریجنل آفس لاہور میں زین العابدین قریشی، ممبر (آئل) اوگرا کی زیر صدارت معروف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (او ایم اے پی) کے ساتھ ملاقات کی ان کے ساتھ سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (آئل) اور دیگر اہم افسران موجود تھے۔ملاقات میں پٹرولیم کی موجودہ ملکی صورتحال اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئے جس میں پرائس ڈیفرینشل کلیم(پی ڈی سی)، آئی ایف ای ایم سمیت صنعت کے مسائل شامل تھے۔ قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان مسائل کے ممکنہ حل کے لیے لائحہ عمل زیر غور لایا گیا۔اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اوگرا کی لاہور میں موجودگی کو ایک بہت ہی مثبت اندازکے طور پر دیکھا گیا۔ اوگرا کی طرف سے انھیں تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی اور تیل کی صنعت کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر ہاہمی طور پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر