خاتون کے انتقال پروالدین حق مہر،جائیدادکافیملی عدالت میں دعویٰ کرسکتے ہیں’ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) ہائیکورٹ نے انتقال کرنے والی خاتون کے حق مہر اور جائیداد سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس فیصل زمان نے عظمت جہاں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کے انتقال کے بعد اس کے والدین حق مہراور جائیداد میں سے حصہ لے سکتے ہیں، انتقال کرنیوالی شادی شدہ خاتون کے بھائی کو حق مہر اور جائیداد سے حصہ لینے کا حق نہیں۔ہائیکورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق بیوی کا انتقال بھی ہوجائے تو اس کےوالدین حق مہر کے لیے دعوی دائر کرسکتے ہیں۔عدالت نے بھائی کی حق مہر اور جائیداد سے حصہ لینے کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار نے بہن کے انتقال کے بعد اس کے شوہر سے حق مہر اور جائیداد میں حصہ لینے سے متعلق دعوی دائر کیا گیا تھا۔فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار درخواست کے دائرہ اختیار سے متعلق قانونی وضاحت دینے میں ناکام رہا جبکہ درخواست گزار حق مہر اور جائیداد لینے کے لیے دعوی دائر کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔درخواست گزار کے مطابق انتقال کرنے والی فرحت نسیم اس کی بہن ہے اور درخواست گزار کے مطابق شادی کے وقت بہن کو اس کے شوہر نے حق مہر پورا ادا نہیں کیا تھا،درخواست گزار کے مطابق وہ مرنے والی بہن کی گارڈین(لواحقین)ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے بہن کے شوہر سے حق مہر اور جائیداد سے حصہ لیکر دینے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔درخواست گزار کی درخواست فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ نے بھی مسترد کردی تھی۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر