پروڈیوسر نے بدصورت ہونے کا احساس دلایا تو 6 ماہ تک شیشہ نہیں دیکھا: ودیا بالن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ودیا بالن نے حال ہی میں اپنے تلخ ماضی سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ودیا بالن نے بتایا کہ تقریباً درجن سے زائد فلموں میں سے مجھے بغیر کسی وجہ کے نکالا گیا جس نے میری ذہنی حالت کو کافی متاثر کیا۔ودیا بالن نے دوران انٹرویو کہا کہ ‘مجھے 13 فلموں میں سائن کرنے کے بعد نکالا گیا اور اب وہ ہی پروڈیوسرز مجھے فون کرکے فلموں میں کام کی پیشکش کرتے ہیں لیکن میں بہت ہی آرام سے انہیں انکار کردیتی ہوں’۔wداکارہ نے ایک تلخ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ‘ایک مرتبہ کوئی پروڈیوسر تھے، انہوں نے مجھے اپنی فلم سے نکالا اور میری جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرلیا، یہ تو ایک بات ہوگئی لیکن ان کا رویہ میری ساتھ انتہائی برا تھا۔’ودیا بالن نے کہا کہ ‘ان صاحب نے مجھے ایسے احساس دلایا جیسے میں بدصورت ہوں اور مجھے ہیروئن نہیں ہونا چاہیے، اس واقعے نے میرے ذہن پر اتنا برا اور گہرا اثر ڈالا کہ پھر میں اگلے 6 ماہ تک خود کو آئینے میں نہیں دیکھ سکی’۔2003 کا ایک اور قصہ یاد کرتے ہوئے ودیا بالن نے بتایا کہ ‘ایک مرتبہ فلم ساز کے بالاچندر کے ساتھ میں نے دو فلمیں سائن کیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب میں پہلے ہی اپنی کئی فلمیں کھو چکی تھی، اس وقت پتا چلا کہ مجھے مطلع کیے بغیر بالا چندر کی فلموں میں بھی کسی اور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے ‘۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر