سلمان خان کی شاہ رخ کی فلم ’’پٹھان‘‘ کے بارے میں بڑی پیشگوئی

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے سلومیاں نے کنگ خان کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 4 سال کا طویل بریک لے کر فلم ’’پٹھان‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں، جب کہ سلمان خان نے کنگ خان کی آنے والی فلم کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’پٹھان‘‘ کے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا نے حال ہی میں سلمان خان کو فلم کی 20 منٹ کی فوٹیج دکھائی ہے اس فوٹیج میں سلمان خان بھی موجود ہیں۔ دراصل فلمساز نے ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ساتھ مل کر ان مخصوص مناظر کے وی ایف ایکس کا کام مکمل کرلیا ہے اور اسی وجہ سے آدیتیہ چوپڑا کو اس پر سلمان خان کی رائے چاہئے تھی۔فلم کے مناظر دیکھنے کے بعد سلمان خان نے شاہ رخ خان سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی فلم بلاک بسٹر ہے۔ سلمان نےاپنے دوست سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ فلم باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی۔ اس کے علاوہ سلو میاں نے ایکشن موڈ میں آنے کے لیے شاہ رخ خان کی طرف سے کی جانے کوششیں اور فلم کی شاندار کامیابی کے لیے انہیں ایڈوانس مبارکباد دی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری 2023 کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں کنگ خان کے ساتھ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر