سخت اقدامات اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کیلئے کیے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت نے موثر حکمت عملی سے معیشت بہتر بنائی ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔پاکستان پیٹرو کیمیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل سمپوزیم معیشت کی بہتری کیلئے روڈ میپ طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی شعبے میں سرمایہ کاری سےمتعلق واضح پالیسی روڈ میپ موجود نہیں،ہماری معیشت کئی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، 60ء کے عشرے میں ہماری ایشیاء کی چوتھی معیشت تھی۔شوکت ترین نے کہا کہ وسیع تر نیشنلائزیشن کرنے سے مختلف مسائل ہوئے،پھر افغان جنگ نےملکی معیشت کو شدید مسائل سے دوچار کیا،دوسری افغان جنگ کے بھی ملکی معیشت پر براہ راست اثرات ہوئے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت نے مسلسل ان چیلنجز کے باعث نقصانات اٹھائے، اسٹرکچرل مسائل اور بروقت اقدامات نہ کرنے سے معیشت کی سمت درست نہ ہو سکی۔انہوں نے بتایا کہ 2018ء میں پی ٹی آئی حکومت کو آتے ہی 20 ارب ڈالر کے خسارہ سامنا کرنا پڑا، دوست ممالک سے مدد تو ملی لیکن وہ ناکافی تھی، معیشت کو ڈسکاؤنٹ ریٹ، روپے کی شرح تبادلہ اور بھاری ادائیگیوں سے مسائل ہوئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو دو سال قبل کورونا وباء کا سامنا کرنا پڑا،حکومت کو2 اعشاریہ 7 جی ڈی پی کی شرح نمو ملی، معیشت کی بہتری کیلئے شرح نمو کو 6 فیصد تک لانے کے اقدامات کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،ہم نے کورونا کے دوران جو پالیسی اپنائی دنیا نے اس کو سراہا،ملک کو مستحکم معاشی ترقی کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم غریب طبقے کو براہ راست فنڈز دے رہے ہیں، زراعت کی ترقی کے بغیر معیشت ترقی نہیں کرسکتی ۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر