سبسڈی KE سے واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سے سبسڈی واپس لینے کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کے سبسڈی دینے پر اعتراض نہیں تو واپس لینے پر کیوں ہے؟چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سیکرٹری پاور ڈویژن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔حکومت کس قانون اور پالیسی کے مطابق سبسڈی دیتی ہے؟، جسٹس منصور علیچیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ نیپرا کو سبسڈی دیتے وقت شامل نہ کرنے پر صنعتوں اور کے الیکٹرک کو کوئی مسئلہ نہ ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ حکومت کس قانون اور پالیسی کے مطابق سبسڈی دیتی ہے؟ سیکریٹری پاور نے بتایا کہ سبسڈی بجٹ کے مطابق ہوتی ہے اور پارلیمنٹ سے منظوری لی جاتی ہے۔صارفین کی کیٹیگریز کے مطابق ٹیرف کا تعین ہوتا ہے، سیکریٹری پاور ڈویژنسیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ بعض اوقات سپلیمنٹری گرانٹ بھی جاری کی جاتی ہے، حکومت نے کے الیکٹرک کے لیے330 ملین کا حصہ رکھا تھا،بجلی صارفین کو 7 سے 8 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاتا ہے، صارفین کی کیٹیگریز کے مطابق ٹیرف کا تعین ہوتا ہے،کے الیکٹرک کا ٹیرف نیشنل ٹریف سے کم تھا۔پاور ڈویژن کے سیکریٹری نے بتایا کہ حکومت نے 2019 میں کے الیکٹرک کو 3 ارب کا ریلیف دیا،نیپرا کی منظوری سے سبسڈی ہوتی تو بھی نتیجہ یہی ہوتا۔جو ہوگیا سو ہو گیا، آئندہ وزارت خیال کرے، چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ ریگولیٹر کو کام کرنے دینا چاہیے، جو ہوگیا سو ہو گیا، آئندہ وزارت خیال کرے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی ابھی 5 روپے بجلی سستی کی،وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر دیا، اس کا نیپرا ٹیرف سے کوئی تعلق نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ کو سیکریٹری پاور نے بتایا کہ وفاقی کابینہ بھی تو قانون کے مطابق کام کرتی ہے،سبسڈی بالکل ایسے ہی دی جاتی ہے جیسے یوٹیلٹی اسٹورز پر دی جاتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا کہ آئندہ ریگولیٹر کو بائی پاس نہ کیا جائے،سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ کے ای انڈسٹریل صارفین سے چارجز وصول کرے، اگرسبسڈی کی رقم وزارت سے وصول ہوئی توعام صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا۔

 

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر