جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ، 3 افراد ہلاک، 200 زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جاپان کے بحر الکاہلی ساحل سے قریب سمندر میں 7.4 میگنی چیُوڈ کا زلزلہ آنے سے 3 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی ساحلی علاقے کے لیے تسونامی کا انتباہ جاری کیا جسے بعد ازاں اٹھا لیا گیا۔زلزلہ بدھ کی شب تقریباً 11:30 پر آیا، صفر سے 7 کے جاپانی زلزلہ پیما پر اس کی زیادہ سے زیادہ شدت 6 پلس تھی، اندازے کے مطابق زلزلے کا مرکز 57 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، تقریباً پورے ہی مشرقی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔میاگی پریفیکچر کی ایشینوماکی بندرگاہ سے 30 سینٹی میٹر تک کی تسونامی کی لہریں ٹکرائیں، فوکوشیما اور میاگی پریفیکچروں کے ساحلی علاقوں سے سیکڑوں افراد نے پناہ گاہوں میں انخلا کیا، ڈھانچہ جاتی نقصانات اور آگ لگنے کی بھی اطلاعات ملیں۔ زلزلے سے تقریباً 20 لاکھ سے زائد گھرانوں میں بجلی چلی گئی اور ٹرین سروسز میں خلل پڑا۔ایسٹ جاپان ریلوے کا کہنا ہے کہ توہوکُو شینکانسین بُلٹ ٹرین کی ایک ریل گاڑی کے 17 میں سے 16 ڈبے، فوکوشیما اور شیروئی شیزاؤ اسٹیشنوں کے درمیان پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ فوکوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر میں کوئی بڑا مسئلہ یا نقص پیدا نہیں ہوا ہے۔ یہ پلانٹ 2011 کے سانحہ میں ناکارہ ہو گیا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ فوکوشیما دائی نی پلانٹ کے دو ری ایکٹروں کی عمارات میں استعمال شدہ ایندھن ذخیرہ کرنے والے تالابوں کے واٹر پمپوں نے عارضی طور پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر