آئی جی سندھ کا ہائیکورٹ میں میڈیا کو جواب دینے سے گریز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے میڈیا نمائندوں کو نظرانداز کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔عدالتی حکم کے باوجود پولیس انسپکٹرز کو قانون کے مطابق ترقیاں نہ دینے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت پر آئی جی سندھ مشتاق مہر ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور سپریم کورٹ میں پیش کردہ لسٹ کی کاپی عدالت میں پیش کی۔پولیس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ سینیارٹی لسٹ 2016ء میں تیار ہوئی تھی اسی پر عمل ہورہا ہے، درخواست گزار کے وکیل خواجہ شمس اسلام نے عدالت کو آگاہی دی کہ پیش کردہ دونوں فہرستوں میں تضاد اور رد و بدل ہے، ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں گمراہ کن فہرست پیش کی گئی ہے۔عدالت نے پولیس افسران کی ترقیوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میں پیشی کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر واپس جانے لگے تو صحافیوں نے سوالات کئے، اس دوران مشتاق مہر نے میڈیا کو جواب دینے سے گریزکیا۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے متعلق سوالات پر آئی جی مشتاق مہر نے ٹال مٹول کیا۔انہوں نے متعدد سوالات پر ذمہ داری ایڈیشنل آئی جی کراچی پر ڈال دی اور کہا کہ اس موضوع پر بات نہیں ہوگی۔آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا کہ اس حوالے سے بریفنگ ایڈیشنل آئی جی کراچی دیں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر