محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام گرمی سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 7 سے 8 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔پیشگوئی کے مطابق مارچ کے تیسرے ہفتے میں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی درجہ حرات 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سےزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔پیشگوئی کے مطابق اسی طرح جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بھی درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق غیرمعمولی درجہ حرارت کے باعث دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں پولن کی مقدار میں اضافے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر