ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کوفوری سفر سے روک دیا،

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو فوری سفر سے روک دیا، جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو مزید ایک ہفتہ برطانیہ میں قیام کی ہدایت کرتے ہوئے فوری سفر سے منع کردیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ آمد سے قبل جہانگیر ترین شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج رہے۔طبی ذرائع کے مطابق انہیں علم نہیں تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کو کینسر سے متعلق کوئی مسئلہ ہے، طبی رپورٹس کے مطابق تو جہانگیر ترین پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق طبی رپورٹس سے لگتا ہے کہ جہانگیر ترین کو کورونا کے بعد کے اثرات کا سامنا تھا، اب وہ روبہ صحت ہیں اور فون کے ذریعے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر