لاہور(نیشنل ٹائمز): حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ناراض دھڑے جہانگیر خان ترین گروپ اور مسلم لیگ (ن) کے مابین وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں ہیں۔
حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ناراض دھڑے جہانگیر خان ترین



