ایم کیو ایم اور ق لیگ میں روڈ میپ طے پا گیا،اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کب کیا جائے گا، دونوں جماعتوں میں اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ق نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیا جبکہ ایم کیو ایم اور ق لیگ میں روڈ میپ طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے دونوں میں اتفاق کیا گیا ہے کہ معاملات سبوتاژ نہ ہو جائیں اسلئے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان او آئی سی کانفرنس کے بعد کیا جائے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا پہلے اعلان کیا تو او آئی سی کانفرنس متاثر ہو سکتی ہے۔ حمایت کا اعلانعدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل کیا جائے گا۔ملاقات میں یہ اتفاق بھی کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہے گی۔ذرائع کے مطابق ق لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔یقین دلایا گیا ہے کہ جو وعدے کیے گئے ان کی پاسداری کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر