حکومت و اپوزیشن فوری جلسے منسوخ کریں: چوہدری شجاعت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ جن جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے، ملکی مفادمیں ان کی فوراً منسوخی کا اعلان کریں۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات اس خطرناک محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور نمبرز کی سیاست سے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تو جلسوں کی سیاست کرتی ہی ہے، حکومت بھی اپوزیشن کے مقابلے میں جلسےکرنے لگ گئی ہے، یہ حکومت کا کام نہیں ہے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ سیاسی مقابلہ ملک میں سیاسی افراتفری اور بحران پیدا کر سکتا ہے، جس کا فائدہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے، دونوں فریقین اپنے اپنے کارکنوں کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں۔مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ آئین و جمہوریت کی پاسداری کے لیے ہار جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر جمہوری طریقے کے مطابق ووٹنگ میں حصہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے ہیں کہ ہم نے ملک اورجمہوریت کی خاطر بڑے فیصلے کیے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسروں کی مخالفت مول لینے کے باوجود ہم نے ہمیشہ تدبیر اور صلح جوئی کوترجیح دی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر