اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں: پرویز خٹک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں، ان دونوں کو ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے، پتہ نہیں آپ کو کیوں نظر آرہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے؟پرویز خٹک نے کہا کہ میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، ہفتے 20 دن میں آرمی چیف سے ملاقات ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے، سیاسی جماعتوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ جس نے جانا ہے استعفیٰ دیدے ورنہ اس طرح حلقے کے عوام سے دغا ہو گا، عمران خان بہت زیادہ پراعتماد ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر