شہباز شریف سے مولانا، MQM وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے،ملاقات میں قائدین نے سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی۔خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کو کل شام 5بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات کل پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور فضل الرحمٰن کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کا وفد شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگیا جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات جاری رہی۔ایم کیو ایم وفد کی روانگی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت بھی ہوئی ہے۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر