پٹرولیم مصنوعات کے نرخ برقرار رکھنے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ کمی اور بجٹ تک قیمتیں اسی سطح پر برقرار رکھنے کے اعلان کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی کیوں کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ بجٹ تک نہیں بڑھائی جائیں گی۔روس یوکرین جنگ کے آغاز پر تیل کی عالمی قیمتیں 94 ڈالر فی بیرل تھیں جو اب 112 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہیں۔ جنگ کی وجہ سے ڈیزل کے عالمی ذخائر میں بھی کمی آئی ہے اور یہ 2008ء کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (OCAC ) عالمی ذخائر میں کمی کے پیش نظر پہلے ہی حکومت کو ملک میں ڈیزل کی ممکنہ قلت سے خبردار کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مارچ کے دوسرے نصف میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 34.10 روپے اور فی لیٹر پیٹرول پر 22.28 روپے اور مجموعی طور پر 28ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔وزیراؑعظم کے اعلان کے بعد حکومت نے OCAC کوفی لیٹر 2.28 روپے پرائس ڈیفرینشیئل کلیم ( پی ڈی سی ) دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے او سی اے سی نے مسترد کردیا تھا۔پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( OGRA ) کو وزیراعظم کے فیصلے کی روشنی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز / آئل ریفائنریز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی/ پی ڈی سی کے لیے پی ڈی سی ریسیوایبل اور ایک تا چار نومبر 2021ء کے بقایاجات کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر