عمران خان کچھ دنوں بعد سابق وزیراعظم کہلائیں گے، سعید غنی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بیانات، اعلانات سے واضح ہے کہ حکومت کے پاس 172 بندے نہیں، عمران خان کچھ دنوں بعد سابق وزیراعظم کہلائیں گے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی انہیں چائے پلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سوچ کر بتائیں گے، عمران خان کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد نہیں ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھ گئے کہ اتحادی بھی اس کے ساتھ نہیں، اُنہیں بہت بڑی شکست ہونے والی ہے، کچھ عرصے بعد وہ ملک کا سابق وزیراعظم کہلائے گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد عمران خان کہہ رہے ہوں گے کہ مجھے نکالا کیوں۔پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بلاول بھٹو زرداری کی اردو کا مذاق اڑاتےہیں، جبکہ وہ خود معیشت، روحانیت، دستاویزات جیسے لفظ نہیں کہہ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر