وزیراعظم استعفیٰ دیں تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے، طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دے دیں تو وہ تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دیناچاہیے۔اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھتے ہیں انہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے۔قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے، انہیں سمجھ آگئی ہے ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کے 172 لوگ پورے نہ ہوں وہ ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ لانے کا حق ہی نہیں رکھتے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر