حمزہ شہباز، جہانگیر ترین مائنس بزدار فارمولے پر متفق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہور میں ن لیگی رہنما حمزہ شہباز سے ترین گروپ کے ممبران کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا۔اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین مائنس بزدار فارمولے پر متفق ہوگئے۔علیم خان خود آئے اور 4 گھنٹے بھی مستحکم نہ رہ سکے، اسحاق خاکوانیذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حمزہ شہباز کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو مائنس عثمان بزدار فارمولے پر اتفاق کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ن لیگی وفد اور ترین گروپ کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت کی گئی۔اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز سے ملاقات میں ترین گروپ کے اراکین نے پنجاب کے معاملے پر مایوسی کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق ن لیگی وفد اور ترین گروپ ممبران کی ملاقات میں عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ہی جانب سے مہنگائی، بیروزگاری اور بڑھتی کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ن لیگ اور ترین گروپ نے دوران گفتگو ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر