ایران کی جانب سے خطرہ،سابق امریکی وزیرخارجہ پر ماہانہ20لاکھ ڈالرخرچہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا اپنے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور ایک سابق اعلی معاون کو 24 گھنٹے سکیورٹی مہیاکرنے کے لیے ماہانہ 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کررہا ہے۔ دونوں کو ایران کی جانب سے سنگین اور قابل اعتمادخطرات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ اگست 2021 سے فروری 2022 تک پومپیو اور ایران کے لیے امریکا کے سابق ایلچی برائن ہک کے تحفظ کی لاگت ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر تھی۔یہ رپورٹ 14 فروری کی ہے اور اس پر حساس لیکن غیر درجہ بندنشان زد ہے۔پومپیو اورہک نے ایرانکے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ دبامہم کی قیادت کی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے کہ حکومت چھوڑنے کے بعد سے انھیں لاحق خطرات مستقل ہیں اور اس میں شدت آ سکتی ہے۔ یہ دھمکیاں اس وقت بھی برقرار ہیں جب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ 2015 میں طے شدہ تاریخی جوہری معاہدے پرامریکا کی واپسی کے لیے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں مصروف ہے۔سابق وزیر خارجہ کی حیثیت سے پومپیو کو دفتر چھوڑنے کے بعد دفترخارجہ کے سفارتی سلامتی بیورو نے خود ہی 180 دن کے لیے سکیورٹی مہیا کی تھی۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اس مدت کے خاتمے کے بعد وزیرخارجہ انٹونی بلینکن کی جانب سے متعدد بار 60 روزکی توسیع کی گئی ہے کیونکہ سابق وزیر خارجہ پومپیو کومحکمہ میں ملازمت کے دوران میں انجام دیے گئے فرائض کی وجہ سے غیر ملکی طاقت یا اس کے ایجنٹوں کی جانب سے سنگین اور قابل اعتماد خطرہ لاحق ہے۔برائن ہک نے مائیک پومپیو کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے نفاذمیں اہم کردارادا کیا تھا اوراسی وجہ سے انھیں خصوصی تحفظ مہیا کیاجارہا ہے اور ان کی سرکاری سکیورٹی کی بھی 60 دن کے بعدتجدید کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق 60 دن کی تازہ توسیع جلد ختم ہو جائے گی اور دفتر خارجہ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر16 مارچ تک یہ تعین کرنا ہوگا کہ سکیورٹی میں دوبارہ توسیع کی جائے یا نہیں۔یہ رپورٹ اس مقصد سے تیار کی گئی تھی کیونکہ خصوصی تحفظ کا بجٹ جون میں ختم ہوجائے گا اور اگر توسیع ضروری سمجھی جاتی ہے توپھر نئے سرے سیرقم مختص کرنے کی ضرورت ہوگی۔



  تازہ ترین   
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر