دیکھتے ہیں کون ”مائی کا لال” اسمبلی جاتا ہے ،پی ٹی آئی کی اپنے ارکان قومی اسمبلی کو وارننگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ جو ارکان وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ڈالیں گے ان کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلور کراسنگ کرنے والوں پر آئین کی شِق 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر بیان میں کہا تھا کہ اگر سپیکر اسمبلی کو لگے کہ کسی رکن نے پارٹی چھوڑ دی ہے تو وہ اس رکن کاووٹ نہیں گنیں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لال اسمبلی جاتا ہے۔ تحریک انصاف کا جو رکن اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دے گا اس کا جینا دشوار بنا دیں گے۔جبکہ وزیر اعظم کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ فلور کراسنگ کرنے والے ارکان کے خلاف نا اہلی کے لیے کارروائی کی جائے گی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے کسی رکن نے وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دیا توعوام ان کا گھرائو کریں گے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی حکومت کی مخالف جماعتیں بھر پور انداز میں یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔وہ یہ اعلانات بھی کر رہی ہیں مطلوبہ تعداد سے بھی زیادہ پی ٹی آئی کے ارکان کی حمایت اپوزیش کو حاصل ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر