جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ، انگور اڈہ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا،انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی۔ پاک افغان تجارت کیلئے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے،انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ یہاں کی اہم تجارتی گزر گاہ ہے، جہاں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ اس بات کی ضمانت ہے دہشتگردی کا تاریک دور گزر چکا اور اب یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ تجارت پر کاروباری افراد خوش ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ سہولیاتمیں بہتری سے باہمی تجارت کو مزید فروغ دیاجا سکتا ہے۔ انگور اڈہ پر پاک افغان تجارت کے لیے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے اور قومی خزانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان امجد معراج کا کہنا ہے کہ پاک افغان تجارتی گزر گاہ کی کامیابی میں یہاں کے عوام کا کردار کلیدی ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات میں بھی بہتری اذئی تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے ضلع جنوبی وزیرستان کی آبادی تقریبا سات لاکھ ہے، یہاں کے عوام دہائیوں تک بنیادی سہولیات سے محروم رہے، تاہم دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد یہاں کے عوام کی زندگیوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ مثبت تبد یلی آر ہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر