پاکستانی اداکارا کافی عرصے بعد بول پڑیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستانی نژاد سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن میں ری۔پ ہوا تھا جس کے باعث وہ سمجھتی تھیں کہ سلمان خان سے شادی کرکے خود کو محفوظ بنالیں گی، ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ تو بالی ووڈ میں سلمان خان سے شادی کرنے کیلئے گئی تھیں۔ہیلو میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ وہ امریکی شہر میامی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کے والد کراچی میں مقیم تھے۔ انہوں نے 1991 میں سلمان خان کیفلم میں نے پیار کیا دیکھی اور دل میں آیا کہ ان سے شادی کرنی ہے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 16 سال تھی ، انہوں نے اپنے والد اور والدہ کو طرح طرح کے جھوٹ بول کر منایا اور ممبئی آگئیں۔سومی علی کے مطابق جب وہ 14 برس کی تھیں تو میامی میں ان کا ر یپ ہوا تھا اور امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ایک نفسیاتی جنگ کا شکار تھیں، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی سلمان خان سے شادی ہوگئی تو انہیں تحفظ مل جائے گا، اسی مقصد کیلئے وہ ممبئی گئی تھیں۔سومی علی کے مطابقانہوں نے جن فلموں میں کام کیا ہے وہ دیکھی جائیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی “بڑی” اداکارہ تھیں، انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا ان کا مطمع نظر سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔خیال رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی چھوٹی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے انہوں نے بھارت کا رخ کیا اور بالی ووڈ کی 10 فلموں میں کامکیا۔بھارت میں قیام کے دوران ان کے سلمان خان کے ساتھ معاشقے کے چرچے زبان زد عام رہے تھے تاہم ان کی شادی نہیں ہوسکی تھی۔ اپنے مختصر فلمی کریئر کے بعد سومی علی بھارت چھوڑ کر امریکہ واپس چلی گئی تھیں جہاں وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر