حالات اتنے خراب نہیں ہیں جیسے میڈیا دکھا رہا ہے، ٹینشن ہورہی ہو تو ٹی وی کم دیکھیں،اسد قیصر کا مشورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مشورہ دیا ہے کہ حالات اتنے خراب نہیں ہیں جیسے میڈیا دکھا رہا ہے، ٹینشن ہورہی ہو تو ٹی وی کم دیکھیں۔ انہوں نے کہا شیخ رشید اور ڈپٹی اسپیکر قائم سوری نے سیاسی تقاریر کیں، میرے عہدے کا تقاضہ کچھ اور ہے،اووسیز پاکستانیز سے زیادہ پاکستان کا درد کوئی نہیں سمجھ سکتا،آج کے اس عشائیے کا مقصد اووسیز کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہا سمندر پار پاکستانی پوری دنیا میں پاکستانکے سفیر ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت زندہ ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمان میں بہت کم اکثریت کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیز کیلئے کام نہیں کرسکے سینیٹ میں موجودہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ اووسیز کیلئے ون ونڈو کی سہولت شروع کی جائے، حالات اتنے خراب نہیں ہیں جیسے میڈیا دکھا رہا ہے۔ آپ کیلئے مشورہ ہے کہ اگر ٹینشن ہورہی ہو تو ٹی وی کم دیکھیں۔عمران خان پہلا لیڈر ہے جس نے اپنے لوگوں اور اسلاموفوبیا کی بات کی۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر