یوکرینی صدر کی زخمی فوجیوں کے ساتھ سیلفیز وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں قائم ایک ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور روسی حملوں کے جواب میں زخمی ہونے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ صدر زیلنسکی نے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو تمغہ اعزاز بھی دینے کا اعلان کیا اور انہیں ’یوکرین کے ہیرو‘ قرار دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق سینئر لیفٹیننٹ ہتسول وولوڈیمیر اولیسکسندروچ ان فوجیوں میں سے ایک ہیں جنہیں یہ اعزاز اور تمغہ دیا گیا۔سینئر لیفٹیننٹ کو روسی فوجی ساز و سامان کے 25 یونٹوں کو تباہ کرنے اور تقریباً 300 حملہ آور فوجیوں کو ہلاک کرنے پر یہ تمغہ دیا گیا۔یوکرین کی وزارت دفاع نے زیلنسکی کے اسپتال کے دورے کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں وہ سیلفی لیتے نظر آ رہے ہیں۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ زیلنسکی نے زخمی فوجیوں کی ہمت و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی کاوشوں کا بہترین تحفہ ہماری مشترکہ فتح ہو گی۔



  تازہ ترین   
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر