ق لیگ کا اجلاس ختم؛ حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا ’اشارہ‘

لاہو(نیشنل ٹائمز)ر: پاکستان تحریک انصاف (ف) کی اتحادی پارٹی مسلم لیگ (ق) کا متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق 2 روزہ مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ق لیگ نے حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے زیادہ تر رہنما حکومتی رویے سے نالاں ہیں، جس پر انہوں نے اپوزیشن کی پیشکش کا مثبت جواب دینے پر زور دیا ہے اور دیگر اتحادی دھڑوں کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو تندو تیز الفاظ استعمال کرنے اور سیاسی قیادت کو ایک دوسرے کے خلاف برے القابات سے گریز کرنا چاہیے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن کی جانب جھکاؤ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اختلاف کا ساتھ دیا تو وزارتوں سے مستعفی ہوں گے، اپوزیشن سے اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ یہ بھی طے پایا کہ اسپیکر اسمبلی اپنی مدت پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر (شہباز شریف) کے ساتھ کسی بھی وقت ملاقات متوقع ہے، مسلم لیگ (ن) کے صدر کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کے عشائیہ میں شرکت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اگلے دو دن حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان مشترکہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر