اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے،دیکھتے ہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، دیکھتے ہیں انہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے، ہمارا ڈی چوک پر جلسہ ہوگا جس میں ان شاء اللّٰہ 10 لاکھ لوگ ہوں گے، جلسے سے ایک چھوٹا سا ریفرنڈم بھی ہو جائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جلسے سے گزر کر اسمبلی میں ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کو جانا ہوگا، واپسی بھی اسی مجمع سے گزر کر ہوگی، یہ سارے ننھے منے جلسے لے کر آنے والے دیکھ لیں گے کہ بڑا جلسہ کیا ہوتا ہے، یہ دیکھ لیں گے کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا کوئی تک نہیں بنتا، 18 ویں ترمیم کے بعد ایمرجنسی کے اختیارات محدود ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لے لینی چاہئے، جب سے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائی ہے زبانوں میں بڑی تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں، تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری تک سیاسی فضاء میں اتنی تلخیاں ہوجائیں گی کہ پاکستان کو نقصان ہوگا۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر