حکومت اور اتحادیوں نے رابطوں اور اجلاسوں کا سلسلہ تیز کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت اور اس کے اتحادیوں نے بھی میٹنگز، رابطوں اور اجلاسوں کا سلسلہ تیز کردیا، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات ق لیگ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کریں گی، پرویز الٰہی کی وزیر اعظم سے ملاقات کروانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آج حکومتی شخصیات دوبارہ مسلم لیگ ق سے رابطہ کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس جہانگیرترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں 3 بجے ہوگا۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر