آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ولیم ہرٹ انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ولیم ہرٹ، جو ’دی بگ چِل‘ اور ’اے ہسٹری آف وائلنس‘ جیسی سُپر ہٹ فلموں کے لیے مشہور ہیں، 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ولیم ہرٹ کے بیٹے نے اپنے والد کے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ اُن کا خاندان شدت غم سے نڈھال ہے۔ولیم ہرٹ کو مئی 2018 میں ٹرمینل پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان کے بیٹے کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اداکار کی موت کی وجہ یہ بیماری ہے یا کچھ اور۔واضح رہے کہ ولیم ہرٹ نے 1985 میں “کِس آف دی سپائیڈر وومن” میں ہم جنس پرست قیدی کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔بپی لہری کی موت کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹولیم ہرٹ کو “چلڈرن آف آ لیزر گاڈ” (1986) میں بہرے طلباء کے استاد کے طور پر اور “براڈکاسٹ نیوز” (1987) میں ایک دھیمے مزاج ٹیلی ویژن اینکر مین کے طور پر آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر