ثناء جاوید کی حمایت کرنے پر فہد مصطفیٰ، ندیم بیگ تنقید کی زد میں آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم کے باوجود ان کی حمایت میں سامنے آنے والے اداکار فہد مصطفیٰ اور ہدایتکار ندیم بیگ جیسی نامور شخصیات کو سوشل میڈیا صارفین نے نشانے پر رکھ لیا۔ ثناء جاوید کے رویے کو انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی جانب سے نامناسب کہا جانے لگا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس بھی اسی سے متعلق وائرل ہوئیں۔ جہاں دیگر فنکار ثناء جاوید کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا حصہ ہیں شوبز انڈسٹری کے کچھ لوگ ان کے حق میں بھی آواز اٹھارہے ہیں۔ ایسے میں فہد مصطفیٰ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں نے ثناء جاوید کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کیا اور وہ پچھلے 2 سالوں سے میرے شو کا حصہ بھی رہیں اور ان دنوں میں نے انہیں ناصرف اپنے ساتھ بلکہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھی انتہائی پیشہ ور اور شائستہ مزاج پایا۔ان کے علاوہ فلم ساز و ہدایتکار ندیم بیگ نے بھی ثناء جاوید کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیا۔ ندیم بیگ نے بھی ثناء جاوید کو انتہائی پیشہ ور اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ثناء کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ہے۔ ادھر اے مشت خاک کی دعا کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان دونوں شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے ان کی پوسٹ پر تحریر کیا کہ ہر کوئی ان لوگوں کے لیے اچھا ہے جو ان سے زیادہ مشہور اور بااثر ہوں۔ واضح رہے کہ ماڈل فریحہ شیخ نے ثناء جاوید کے خلاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل نوٹ لکھا جس کے بعد ثناء کے منفی رویے کے خلاف پوسٹس کی قطاریں لگ گئیں۔فریحہ شیخ نے اپنی پوسٹ میں ثناء جاوید کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ اکیلی ثناء جاوید کے خراب رویے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ اُن کے جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔‘فریحہ شیخ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ثناء جاوید اپنے سامنے کسی اور فنکار کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتیں اور اُنہیں خصوصی پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، وہ دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا ہے کہ ’ثناء جاوید نے انہیں نکاح میک اپ کے ٹرائل کے لیے اپنے گھر بلایا تھا اور اُن کے میک اپ کی بد تعریفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں میک اپ ہی نہیں کرنا آتا ہے، ثناجاوید نے اُنہیں 4 گھنٹوں تک اپنے گھر کا باتھ روم بھی استعمال کرنے سے روکے رکھا، مجبوراً انہوں نے گھر سے باہر قریبی ریسٹورانٹ میں جا کر باتھ روم کا استعمال کیا تھا۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک اور شکایت پاکستان کی خوبرو ماڈل منال سلیم کی جانب سے بھی کی گئی تھی، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر لکھا تھا کہ ثناء جاوید نے انہیں اُن کے منہ پر ’دو ٹکے کی ماڈل‘ کہا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر