پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے مفاہمت کا اشارہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحاد چھوڑنے کی صورت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے مفاہمت کا اشارہ دے دیا۔سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ کا ووٹ شہری علاقوں میں ہے، اسے تسلیم کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کے سیاسی لوگوں کو اسپیس دینی چاہیے۔سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے تحریری معاہدہ کرنے، شہری سندھ کے لیے نوکریوں میں 40 فیصد کوٹے اور بااختیار بلدیاتی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کی کراچی کے بارے میں ایک سوچ ہے، جس سے ہم مکمل اتفاق کرتے ہیں، نوکریوں میں حصہ کراچی کے شہریوں کا حق ہے۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ہم بات کریں گے، پی پی کو اپوزیشن کے پلیٹ فارم پر آنے والی جماعتوں کے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر