جاپان کے اسکولوں میں طالبات پر ‘پونی ٹیل’ بنانے پر پابندی کیوں ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جاپان کے بعض اسکولوں نے طالبات پر ‘پونی ٹیل’ بنا کر اسکول آنے پر پابندی لگادی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے اسکولوں میں قواعد و ضوابط کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے تاہم بعض اسکولوں نے کچھ ایسی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جسے سن کر آپ کو حیرانی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان کے جنوبی شہر فوکوکا کے بعض اسکولوں نے طالبات کے پونی ٹیل ہیئر اسٹائل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔پونی ٹیل پر پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ اس سے گردن کے پیچھےکا حصہ نمایاں ہوتا ہے جو کہ اسکول میں پڑھنے والے لڑکوں میں جنسی ہیجان کا باعث بن سکتا ہے اور اس حوالے سے لڑکوں نے شکایات بھی کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے اکثر اسکولوں میں اور بھی بہت سی پابندیاں عائد ہیں جو کہ سننے میں عجیب لگتی ہیں، جیسا کہ اسکرٹ کا سائز، بھنووں کا انداز، زیرجامہ (انڈرگارمنٹ) کا رنگ اور موزوں کا رنگ جیسی پابندیاں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر