پی ٹی آئی ارکان اپنے لیڈر کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس نے عدم اعتماد لانی ہے وہ اس کا قانونی حق ہے۔صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور پارلیمنٹرین اپنے لیڈر کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی ارکان اسمبلی عمران خان کا ساتھ دے کر عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چودھری پرویز الہیٰ میں ملاقات متوقع ہے، اتحادی اور پی ٹی آئی کے اراکین وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے۔اس سے قبل نوید قمر نے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اجلاس غیر جانبدار اسپیکر سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا حکومت کی طرف واضح جھکاؤ قابل تشویش ہے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اسد قیصر نے اپنے بیان سے خود کو متنازع کردیا ہے جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی کے منصب کا غیر جانبدار ہونا لازمی ہے۔

 



  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر