روس کیخلاف جنگ، یوکرین نے 1300 فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے خلاف جنگ میں پہلی بار بھاری جانی نقصان کا اعتراف کیا ہے۔24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی علاقوں میں جنگ جاری ہے۔روسی افواج نے کئی شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ یوکرین اور روس کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری جانی و مالی نقصان پہچانے کے دعوے کیے گئے ہیں تاہم آج پہلی بار یوکرین نے جنگ میں بھاری جانی نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔مشرق وسطیٰ کے 16 ہزار رضا کار یوکرین میں روسی فوج کا ساتھ دینے کیلئے تیاریوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کے دارالحکومت کیف میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کی اور تصدیق کی کہ روس کے خلاف جنگ میں 1300 یوکرینی فوجی مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب روسی فوج کی جانب سے دارالحکومت کیف کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور کیف کے مضافات میں ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔اُدھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 579 شہری ہلاک اور ایک ہزار زخمی ہوئے۔ خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر