لاہور(نیشنل ٹائمز)رائل پالم گالف کلب لاہور میں فرسٹ ٹاپ سٹی 1 امیچور گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ٹورنمنٹ میں 100 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نان گالفر کیٹیگری میں شازیہ عمران پہلے اور شاہد جاوید دوسرے نمبر پر رہے۔ گالفر کیٹگری میں عمان علی شاہ پہلے اور شہزادی گلفام دوسرے نمبر پر رہی۔

جونیئر گرلز میں نتالیہ ندیم پہلے اور نور زاہرہ دوسرے نمبر پر رہی۔ خواتین 24-36 کیٹگری میں منا زینب پہلے اور افت زاہرہ دوسرے نمبر پر رہی۔ خواتین کی دوسری کیٹگری میں اینا جیمز پہلے اور تہمینہ احمد دوسرے نمبر پر رہی۔ مردوں کی پہلی کیٹگری میں شہزاد اعظم پہلے اور ڈاکٹر تشہیب گلزار دوسرے پر رہے۔ جبکہ دوسری کیٹگری میں محمد عابد پہلے اور عاصم ٹوانہ دوسرے نمبر پر رہے ۔

۔۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں گالفرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اختتامی تقریب میں سیئنر ججز جسٹس امین الدین، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شاہد جمیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔




