اجے دیوگن اور امیتابھ بچن کی فلم رن وے 34 کا پوسٹر ریلیز

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے شہناہ امیتابھ بچن اور اسٹار اداکار اجے دیوگن کی نئی آنے والی فلم رن وے 34 کا تھرلر سے بھرپور پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رن وے 34 فلم کی کہانی ایوی ایشن انڈسٹری کے گرد گھومتی ہے جس میں امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور راکول پریت سنگھ سمیت دیگر نامور اداکار اپنے جلوے بکھیریں گے۔ مذکورہ فلم رواں سال 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا آج پوسٹر ریلیز ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فلم میں اجے اداکاری کے ساتھ پروڈکشن اور ہدایت کاری کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ رن وے 34 اجے دیوگن فلمز(پروڈکشن کمپنی) کے بینر تلے تیاری کی گئی ہے۔فلم کے پوسٹر کو مختصر ترین ویڈیو کی صورت میں حرکت کرتا دکھایا گیا ہے۔ رن وے 34 میں اجے پائلٹ کا کردار نبھا رہے ہیں تاہم امیتابھ بچن کا کریکٹر تاحال واضح نہیں ہوسکتا لیکن امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ایک تحقیقاتی افسر کے طور پر فلم میں نظر آئیں گے۔اس فلم کا نام پہلے ’مے ڈے‘ رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اجے دیوگن نے تبدیل کیا۔ نئی آنے والی فلم رن وے 34 کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر 2020 سے ہوگیا تھا اور اب مداحوں کو پروجیکٹ کے ریلیز کا انتظار ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر