عمران خان کے امریکا اور یورپ پر لفظی حملوں سے پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچے گا، اسحٰق ڈار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینٹر اسحٰق ڈار نے وزیر اعظم عمران خان کے وہاڑی میں جلسہ عام میں امریکہ اور یورپ پر شدید اور سخت الفاظ استعمال کرنے کو سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے باعث شرمندگی قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے ہچکولے کھاتے ہوئے اقتدار کے آخری دنوں میں عوام، قوم اور دوست ممالک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، جس سے پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہورہا ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک اور نفرت آمیز تقریر کی ہے، وہ عوام سے کیے گئے اپنے لاتعداد وعدوں میں سے ایک بھی پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اپوزیشن اور مخالفین کے خلاف بدعنوانی کے منتر کی بوسیدہ بیان بازی سے آگے نکلتے ہوئے اب نیٹو اور یورپی یونین پر کھلے عام لفظی حملہ کرکے پاکستان کے مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا اہتمام بھی کردیا ہے۔

ان کے مطابق جس سے نقصان صرف پاکستان اور پاکستانی عوام کا ہونا ہے۔

دوسری جانب ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اسحٰق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے سینیٹ کا حلف اٹھانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرنے پر پوری مسلم لیگ ن کو مبارکباد دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسحق ڈار کو انصاف کے حصول کے لیے سالوں انتظار کرنا پڑا، لیکن دیر آئے درست آئے کے مترادف قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسحٰق ڈار کی سینیٹ میں فرائض کی انجام دہی کے آغاز سے کئی سنگین مسائل کے حل کے لیے ہونے والی قانون سازی میں مدد مل سکے گی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر