پاکستان میں 4 کمرشل پروازیں بھارتی میزائل کی رینج میں تھیں

 

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت سے میزائل حادثاتی طور پر چلنے اور میاں چنوں میں دھماکے سے گرنے کے عین وقت پر اس علاقے کے آس پاس 2 بین الاقوامی سمیت 4 کمرشل فلائٹس فضا میں تھی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس میزائل کی ڈائریکشن اوپر یا بلندی کی طرف ہوتی تو خدانخواستہ کوئی ایک طیارہ نشانہ بن سکتا تھا۔پاکستانی علاقے میں میزائل گرنے پر افسوس ہے، بھارتی وزارت دفاعبھارتی وزارت دفاع نے معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوجانے کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان سے معافی مانگی ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ہنگامی پریس کانفرنس کی تھی اور بتایا تھا کہ 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک سپر سونک پروجیکٹ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 9 مارچ کی شام عین اس وقت خانیوال ساہیوال اور چیچہ وطنی کے اوپر 2 غیر ملکی سمیت 4 کمرشل طیارے محو پرواز تھے، جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہونے کے بعد نجی ایئر لائن ایئربلیو کی پرواز پی اے 405 ٹھیک 6:33 بجے 35700 فٹ کی بلندی پر چیچہ وطنی کے اوپر پرواز کر رہی تھی۔میزائل چلنے کے 3 دن بعد بھارت وضاحت کررہا ہے، معید یوسفایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسقط سے سیالکوٹ کے لیے سلام ایئر کی پرواز اے وی301 بھی خانیوال کے قریب 39 ہزار فٹ کی بلندی سے محو پرواز تھی۔فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 338 سیالکوٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوکر اس وقت ساہیوال کے قریب 30 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔پاکستان انٹرنیشنل ایرلائن کی پرواز پی کے 305 جو عین اس وقت 27400 فٹ کی بلندی سے ساہیوال اور چیچہ وطنی کے درمیان سفر میں تھی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خدانخواستہ اس میزائل سے کوئی ایک طیارہ نشانہ بن سکتا تھا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر