منی لانڈرنگ کیس، شہباز اور حمزہ کیخلاف فردِ جرم کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے25 مارچ مقرر کی ہے۔اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر دلائل بھی 25 مارچ کو ہی طلب کیے گئے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دائرہ اختیار پر بحث کے لیے بھی طلب کر لیا ہے۔گزشتہ سماعت کے موقع پر لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی روزانہ سماعت کی ایف آئی اے کی درخواست خارج کر دی تھی۔عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25 مارچ تک توسیع کی اور ایف آئی اے کو بینکرز کے بیانات کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا تھا۔اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ن لیگی رہنماؤں کی 27 بینکرز کے بیانات کے حصول کی درخواست منظور کر لی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے کو تمام گواہوں کے بیانات کے 16 سیٹ ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔فاضل جج نے قرار دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار کی درخواست پر شریک ملزم کے وکیل نے بحث نہ کی تو اسے زیرِ التواء رکھ کر فردِ جرم عائد کر دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر