ارباز سے علیحدگی کے بعد کا وقت خوفناک تھا: ملائکہ اروڑا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے انکشاف کیا کہ سابق شوہر ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ سب کچھ خوفناک ہے اور ساری دُنیا اُنہیں گِرانے کی کوشش کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ’جب میں نے سنگل ماں بننے کا فیصلہ کیا اور وہ قدم اٹھایا تو اُس وقت ایسا محسوس ہوا تھا کہ جیسے ساری دُنیا کا بوجھ، آپ کے کندھوں پر ہے اور سب آپ کے خلاف ہیں۔‘ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں یہ سب کیسے سنبھالوں گی لیکن میں نے اپنے بیٹے کی بہترین پرورش کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا کیونکہ اُس وقت بیٹے کو میری بہت ضرورت تھی۔‘ اروڑا نے کہا کہ ’میں کسی امیر ترین خاندان سے نہیں ہوں لہٰذا میں نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح سخت محنت کی اور میں اس وقت صرف ایک ہی چیز کے بارے میں سوچ رہی تھی، اگر میں اکیلی ماں ہوں، تو مجھے کام کرنے والی اکیلی ماں بننے کی ضرورت ہے۔‘آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں آج جو کچھ بھی ہوں یا جس بھی مقام پر ہوں وہ سب میری سخت محنت کا نتیجہ ہے۔‘واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر