نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام کے لوگ پیچھے آرہے ہیں، نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے پانچ گھنٹے مذاکرات کئے کہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کردیں۔شیخ رشید نے کہا کہ انصار الاسلام کے لوگ پیچھے بھی آرہے ہیں، ان لوگوں کے دروازوں کو تالے لگائے ہیں، باہر سے لوگ آرہے ہیں ہم کوشش کریں گے انہیں روک لیا جائے۔پولیس نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کو گرفتار کرلیاوفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز ایم این اے کے لیے ہیں، یہ ایم این ایز کے شیلٹر میں آئے ہیں، حالات خراب کررہے ہیں، عدم اعتماد میں ان کے پاس لوگ نہیں ہیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سویلین فورس کو اجازت نہیں دی جاسکتی، پارلیمنٹ لاجز ممبران کے لیے ہیں، انہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شیخ رشید نے کہا کہ انصار الاسلام کے رضاکار پولیس غفلت سے پارلیمنٹ لاجز آئے ہیں۔مختلف شہروں میں جے یو آئی کارکنوں کا احتجاج، شاہراہیں بندواضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر آپریشن کرکے جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ دیا، جے یو آئی ف کے رہنما کامران مرتضیٰ پر تشدد کیا۔پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیق سے بھی پولیس اہل کار گتھم گتھا ہوگئے،پولیس کے نقاب پوش اہل کار جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے لے گئے۔جمعیت علماء اسلام کی رضا کار تنظیم انصار الاسلام کے دس سے بارہ کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا، جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، انصار الاسلام کے رضا کار اپوزیشن ارکان کی سیکیورٹی کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچے تھے۔فضل الرحمان کا ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلانجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ایم ایز کو پولیس کے ذریعے اغواء کیا جائے گا، آج ہمارے لاجز پر حملہ کیا گیا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے رضا کار یہاں رضاکارانہ پہنچے، رضا کاروں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اعتراض کیا جاسکے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر