عدم اعتماد تحریک تکنیکی اور آئینی بنیاد پر ناک آؤٹ کرنے کا منصوبہ تیار، حکومتی قانونی ٹیم نے تجاویز وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت کی قانونی ٹیم نے اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کو تکنیکی اور آئینی بنیاد پر ناک آؤٹ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے،قانونی ٹیم نے عدم اعتماد کی تحریک پر تجاویز وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیں ہیں۔ وزیر اعظم کو تجویز بھجوائی گئی ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین بارے سپیکر کو ابھی سے خط لکھا جائے،ممکنہ طور پر منحرف اراکین کی مبینہ فہرست پہلے ہی عمران خان کے پاس موجود ہے،وزیراعظم سپیکر سے درخواست کریں کہ وہ ان اراکین کو حکومتی پالیسی کی خلافورزی کی صورت میں ووٹ نہ ڈالنے دیں،قانونی ماہرین کی رائے دی کہ اگر یہ اراکین ووٹ ڈالیں تو ان کے ووٹ کو گنتی میں شمار نہ کیا جائے،سپیکر ایسے اراکین بارے ایوان میں ووٹنگ کے دوران یا گنتی کے دوران آگاہ بھی کریں،سپیکر کو ایسے اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا بھی کہا جائے گا ،سپیکر ایسے اراکین سے متعلق وزیراعظم کے خط کو بنیاد بنا کر تحریک عدم اعتماد کو ناکام قرار دینے کی رولنگ دیں،سپیکر کے رولنگ دیتے ہیں عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی ،اپوزیشن رولنگ کو عدالت میں چیلنج کرے گی تو کیس لمبا چلے گا۔


  تازہ ترین   
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر