میکڈونلڈ، پیپسی اور کوکاکولا کا روس میں کاروبار معطل کرنے کا اعلان

ماسکو(نیشنل ٹائمز)دنیا کے مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ میکڈونلڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں اپنے 847 ریستوران بند کر رہا ہے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بند کیے جانے والے کاروبار میں ماسکو کے قلب پشکن سکوائر میں سنہ 1990 میں کھولا گیا پہلا ریستوران بھی شامل ہے جس کو سوویت یونین کے خاتمے پر امریکی کیپیٹلزم کی علامت کے ابھرنے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ دوسری جانب خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشروبات بنانے والی دنیا کی دو بڑی کمپنیوں پیپسی اور کوکا کولا نے روس میں اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد متعدد بین الاقوامی کمپنیوں پر امریکہ اور یورپی ملکوں کے صارفین کی جانب سے آن لائن دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ماسکو حکومت سے روابط منقطع کریں۔کوکا کولا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے دل ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو یوکرین میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ایپل اور ویزا سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیاں روس میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں۔پیپسی کو نے جاری کیے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں ہونے والے ہولناک واقعات کو دیکھتے ہوئے ہم پیپسی کولا کی مصنوعات کی روس میں فروخت معطل کر رہے ہیں اور ان میں سیون اپ اور مرنڈا بھی شامل ہیں۔’یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ملکوں کی حکومتیں اور بڑی کمپنیاں روسی صدر پوتن کے خلاف مختلف اقدامات کر رہی ہیں جن میں کئی طرح کی پابندیاں شامل ہیں۔ایپل، گوگل، نیٹ فلکس اور ایڈورٹائزنگ گروپ ڈبلیو پی پی نے روس سے کاروباری روابط منقطع کیے تو دیگر کمپنیوں پر صارفین کا د باؤ بڑھا کہ وہ بھی ایسے ہی فیصلہ کریں۔میکڈونلڈ جس نو فیصد ریونیو اور تین فیصد منافع روس سے آتا ہے نے پہلے کہا تھا کہ وہ کاروبار بند نہیں کرے گی۔ نئے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عارضی طور پر کاروبار بند کیا جا رہا ہے لیکن ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر